Saturday, July 27, 2024

کراچی ،ایم کیو ایم نے مرکز میں حمایت کیلئے پی ٹی آئی کو مطالبات کی لمبی فہرست تھما دی

کراچی ،ایم کیو ایم نے مرکز میں حمایت کیلئے پی ٹی آئی کو مطالبات کی لمبی فہرست تھما دی
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 ختم ہوئے تو حکومت سازی کا مرحلہ آن پہنچا ۔  پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت بنانے کے لئے ایم کیوایم پاکستان کی جانب ہاتھ بڑھایا تو متحدہ نے آٹھ  حلقے کھولنے اور کراچی پیکج   سمیت مطالبات کی لمبی فہرست پی ٹی آئی کو تھما دی۔ ایم کیوایم پاکستان کی حمایت  حاصل کرنے کے لیےتحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان بہادر آباد میں مذاکرات ہوئے ، ذرائع کادعویٰ ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نےحمایت کے بدلے پی ٹی آئی کے سامنے 12 سے زائد مطالبات رکھے ہیں ۔ متحدہ کامطالبہ ہے کہ کراچی کے آٹھ حلقے دوبارہ کھولے جائیں  جبکہ کراچی  پیکج ، بلدیاتی نظام میں تبدیلی  اور سندھ میں کوٹہ سسٹم کو بھی ختم کیا جائے ۔ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں مزید جامعات بنانےحیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اورکراچی میں جاری وفاقی منصوبوں کو  جلد سے جلد مکمل کرنے کا  بھی مطالبہ کیا گیاہے۔