Thursday, October 6, 2022

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر سلیم قریشی گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر سلیم قریشی گرفتار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس نے مشترکہ بڑی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرسلیم قریشی عرف مجا کو گرفتار کرلیا، گرفتار ٹارگٹ کلر سندھ گورنمنٹ اسپتال کا ملازم ہے، ملزم نے 29 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔ کراچی میں ایک اور ایم کیوایم لندن کا کارندہ دھرلیا گیا، اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسڑکٹ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس کی مشترکہ کارروائی کرکے سفاک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا  ملزم سلیم قریشی نے مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان لسانی، گینگ وار، پولیس انفارمر اور خاتون کو قتل کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزم نے 12 مئی 2007 کو گرو مندر میں نجی ٹی ٹی وی کے دفتر کے سامنے فائرنگ کی تھی جبکہ وہ سولجر بازار میں 3 قتل کی وارداتوں میں اشتہاری بھی ہے، ملزم 6 سال سے لانڈھی کے مکان میں کرائے پر گھر لے کر مفروری کاٹ رہا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کو فرانزک کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی شاکر بندھانی، اسد اقبال، عامر بنٹو، فہد کے ٹو، آصف بابو، زاہد اور ارشاد مامو کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔