Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت
April 9, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اور کسی بھی قسم کے تصادم سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا کراچی کے جناح گرائونڈ میں آج رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے موقع پر کسی بھی قسم کے تصادم سے بچنے کے لیے کیا گیا گے۔ جناح گرائونڈ میں آج ہونے والے میوزیکل ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم آج کے دن تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھے گی جبکہ این اے 246 میں انتخابی سرگرمیاں معطل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ معمول کی انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاہم جناح گرائونڈ میں انتخابی سرگرمیوں کا انعقاد نہیں ہو گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے جناح گرائونڈ آنے پر ایم کیو رابطہ کمیٹی ان کا استقبال کرے گی۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم عمران خان کو چائے اور کھانے کی دعوت بھی دے گی۔ مزید بتایا گیا کہ اگر عمران خان نے دعوت قبول کی تو وہ نائن زیرو بھی جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔