Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کا پہلے ہی جلسے میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کا پہلے ہی جلسے میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ
December 30, 2016

کراچی(92نیوز)بانی وقائد سے لاتعلقی  کے بعد ایم کیوایم پاکستان کاپہلاطاقت کامظاہرہ  کیا  جس میں  باقی سب کچھ  تو وہی تھامگر  ایم کیوایم کے بانی وقائدکی نہ توتصاویرنہ ہی  نعرے بازی ۔

تفصیلات کےمطابق بانی وقائد سے لاتعلقی کے بعد ایم کیوایم پاکستان کاپہلاعوامی شو، نہ ساتھی کا ترانہ بجا نہ اسٹیج کے پس منظر بانی کی تصویر ۔ فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان نے نشترپارک میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا  ایم کیو ایم پاکستان کے نئے نعرے  کراچی والے آگئےکی صدائیں نشترپارک میں گونجتی رہیں  ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اسٹیج پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  نشترپارک کا جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ  یکجہتی اور محبت کا پیغام دینے کے لیے ہےاور عوام کے تقسیم کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔