Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے بیوروکریٹس نے بھاگ دوڑ شروع کر دی

کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے بیوروکریٹس نے بھاگ دوڑ شروع کر دی
May 2, 2015
کراچی (92نیوز) ایم ڈی واٹر بورڈ کا پرکشش عہدہ حاصل کرنے کے لیے سندھ حکومت کے اعلیٰ افسروں نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ سندھ گورنمنٹ کے سینئرترین افسر ہونے کے ناطے ہاشم رضا زیدی کا نام مسترد جبکہ ڈی ایم ڈی شکیل احمد اور اسلم خان عہدے کیلئے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کا پرکشش عہدہ حاصل کرنے کے لیے افسروں نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ کے ہاشم رضا زیدی کا نام سینئر ترین افسر ہونے کی وجہ سے مستردکر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری کی سطح کے آفیسر بھی ہاشم رضا زیدی سے جونیئر ہیں۔ واضح رہے کہ ہاشم رضا زیدی پہلے بھی ایم ڈی واٹر بورڈ رہ چکے ہیں اور ہاشم رضا کو بعض معاملات میں سنگین بے قاعدگیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی بعض شخصیات بھی مخصوص مفادات کے لیے من پسند افسروں کو ایم ڈی بنوانے کی خواہش مند نظر آ رہی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔