Thursday, September 19, 2024

کراچی ، ایف بی ایریا میں چور دکان سے نقدی اور اسلحہ لے اڑے

کراچی ، ایف بی ایریا میں چور دکان سے  نقدی اور اسلحہ لے اڑے
February 18, 2018

کراچی ( 92 نیو ز)  کراچی کے ایف بی ایریا میں چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 5 دن پہلے بھی اسی علاقے میں کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر صفایا کیا گیا تھا۔

فیڈریل بی ایریا کے علاقے سمن آباد میں چوروں نے جنرل اسٹور کاصفایا کیا ،  ملزمان نے اسٹور کے 6 تالے توڑے  ۔

 پولیس کے مطابق چور ہزاروں روپے اور لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلے بنے   ۔ایف بی ایریا میں ہی 5 دن پہلے کمپیوٹر کی دکان میں بھی چوری ہوئی تھی ۔