Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ایف آئی اے اہلکار کا قتل کاروباری تنازع کا نتیجہ نکلا، قریبی دوست سے ہونیوالی گفتگو کے ریکارڈ سے واردات کا راز افشا

کراچی: ایف آئی اے اہلکار کا قتل کاروباری تنازع کا نتیجہ نکلا، قریبی دوست سے ہونیوالی گفتگو کے ریکارڈ سے واردات کا راز افشا
February 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ایف آئی اے اہلکار کا قتل کاروباری تنازع کا نتیجہ نکلا۔ مقتول کے قریبی دوست سے ہونے والی گفتگو کے ریکارڈ نے واردات کی قلعی کھول دی، علی کو اس کے اپنے ہی پستول سے گولیاں ماری گئی تھیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول اہلکار ٹھٹھہ میں زمینداری اور بھوسے کا کام بھی کرتا تھا اور اسی حوالے سے ایک کاروباری ملاقات کے بعد واپسی پر اسے قتل کیا گیا۔ علی نے موت سے قبل اپنے ایک قریبی دوست سے تفصیلی گفتگو کی تھی اور اپنی کاروباری ملاقات میں شامل افراد کو نشے میں دھت بتایا تھا۔ پولیس کے مطابق کاروباری ملاقات میں علی کا سودا طے ہوا تھا۔ اسے بھاری رقم ادا کی گئی مگر اسی دوران تکرار ہوئی جس پر مخالف فریقین نے اس کا پستول بھی چھین لیا تھا۔ پولیس حکام اس بات کا تعین بھی کر چکے ہیں کہ اس ملاقات میں شامل افراد نے علی کو رقم دینے کے بعد اس کا پیچھا کیا، اس کو اسی کے پستول سے گولیاں ماریں اور پھر گاڑی اور لاش کو لاوارث حالت میں لیاری ایکسپریس وے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم اگلے چند روز میں گرفتار کر لیے جائیں گے۔