Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر نوکریوں کا جھانسہ دےکر پیسے لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا

کراچی : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر نوکریوں کا جھانسہ دےکر پیسے لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا
July 28, 2015
کراچی (92نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پر ملازمت کا جھانسہ دے کر مال بٹورنے والے بین الصوبائی گروہ کے کارندے کو دھر لیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کامران عطاءاللہ نے ملزم ذیشان کی گرفتاری ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیکر چالیس افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم ذیشان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ساتھیوں سمیت سوشل میڈیا پر ملازمتوں کے خواب دکھا کر شہریوں سے لوٹ مار کیا کرتا تھا۔ ملزم کی لوٹ مار کا شکار ہونے والے شہریوں نے بھی میڈیا کو دکھ بھری داستان سنائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرکامران عطاءاللہ نے مزید کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔