Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: ایس ایچ او اعجاز خواجہ کے قتل میں معاونت کرنیوالے ملزم وسیم عرف چھوٹا کی تصویر نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی: ایس ایچ او اعجاز خواجہ کے قتل میں معاونت کرنیوالے ملزم وسیم عرف چھوٹا کی تصویر نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایس ایچ او اعجاز خواجہ کے قتل میں معاونت کرنے والے ملزم وسیم عرف چھوٹا کی تصویر نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے تین روز تک مقتول اعجاز خواجہ کی ریکی کی۔ کچھ روز قبل گرفتار ہونے والے واردات کے اہم کردار وسیم عرف چھوٹا کی تصویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اعجاز خواجہ کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق وسیم چھوٹا نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مقتول اعجاز خواجہ کی تین روز تک ریکی کی تھی۔ اس کے قبضے سے برآمد ہونے والا پستول دیگر چھے وارداتوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔ اعجاز خواجہ کو سولہ اپریل کو کورنگی روڈ پر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔