Friday, December 9, 2022

کراچی ،اڑھائی سو کلو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ،اڑھائی سو کلو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کسٹم حکام نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام بنادی ۔  ایئرپورٹ پر سوٹ کیس سے اڑھائی کلو منشیات برآمد کرکے جدہ جانے والے پاکستانی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

دوران چیکنگ سوٹ کیس میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔ جسے نہایت مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا ۔  پاکستانی شہری نجی ائر لائن کی پرواز پی اے ایک سو ستر سے جدہ جارہا تھا۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کردہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ چالیس لاکھ بتائی جارہی ہے ۔