Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : اپیکس کمیٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے ہوگا

کراچی : اپیکس کمیٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے ہوگا
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ قومی ایکشن پلان  پر عمل درآمد کے تسلسل کے لیے جنوری کے پہلے ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا  ۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کےحوالے سے جائزہ لیا جائے گا  ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا  ۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان  پر عمل درآمد کے تسلسل کے حوالے سے غور کیا جائے گا  ۔ مزار قائد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں فوجی قیادت تبدیل ہوئی ہے  ۔ نئے کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کے بعد ٹارگیٹیڈ اپریشن کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا  ۔