Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا : ڈی جی رینجرز سندھ
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ۔آل کراچی تاجر اتحاد کے سات رکنی وفد نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق  تاجروں کے سات رکنی وفد نے عتیق میر کی سربراہی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوراٹرز میں ملاقات  کی ۔ تاجروں کے وفد نے کراچی آپریشن میں رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کو سراہا ۔ وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو شہر میں امن و امان کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا  ۔ میجر جنرل بلال اکبر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ رینجرز امن و امان کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی کراچی اپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ۔