Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: آصف زرداری کے استقبال کیلئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی: آصف زرداری کے استقبال کیلئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
December 22, 2016

کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو خوش آمدید کہنے کے لئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ملک کا سب سے بڑا شہر بینروں سے سج گیا جبکہ مفاہمت کے بادشاہ نے ملک آنے سے پہلے ہی سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے سابق صدر آصف علی زرداری جمعے کو کراچی پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ معاشی حب کراچی کی سٹرکیں اور چوراہے بینرز سے سج گئے جبکہ عوام کو مشکلات کم کرنے کے لئے متبادل راستوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔ سب یک جان ہو کر تیاریوں میں مصروف ہیں اور باربار ایئرپورٹ کے دورے بھی کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بتا دیا کہ آصف زرداری کسی سے معاہدہ کر کے ملک سے باہر نہیں گئے تھے۔

ادھر جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگانے والے سابق صدر آصف زرداری نے ملک پہنچنے سے پہلے ہی سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابط کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ آصف زرداری کی واپسی کے نتیجے میں سیاسی میدان میں ہلچل ہونے کو ہے۔