Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

کراچی: آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
April 14, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ آج پارہ سینتس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی والے ہوشیار اور گرمی سے بچنے کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ شہر میں شدید گرمی کی لہر آچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پارہ سینٹیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور آگ برساتے سورج سے بچانے کیلئے بادل بھی آسمان پر نظر نہیں آئینگے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تریسٹھ فیصد ہے جس سے گرمی کی شدت اور زیادہ محسوس ہو گی۔ محمکہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ  فی الحال ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں ہے لیکن احتیاط ضروری ہے۔ موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ سادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں تا کہ جسم میں پانی کی کمی سے محفوظ رہ سکیں۔