Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی اور سرگودھا کے بعد فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم ہیکرز متحرک

کراچی اور سرگودھا کے بعد فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم ہیکرز متحرک
January 25, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز) کراچی اور سرگودھا کے بعد فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم ہیکرز متحرک ہو گئے ۔  ملزمان نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں اسکیمنگ چپ نصب کی ۔ شہری نے شک گزرنے پر شکایت کی تو حساس اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکیمنگ ڈیوائس اور سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ۔

 کراچی میں چینی باشندوں کی اے ٹی ایم ہیکنگ کیس میں گرفتاری کے بعد فیصل آباد میں بھی اسی طرز کا واقعہ منظر عام پر آگیا ہے ۔ رات کے اندھیرے میں دو ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوئے اور مشین کے ساتھ انتہائی ہوشیاری سے کوڈ اسکیمنگ چپ نصب کر دی ۔

اسکیمنگ ڈیوائس لگانے کے بعد ملزمان نے کام پورا ہونے کی تسلی کی اور اطمینان سے فرار ہوگئے ۔  تاہم بینک سے رقم نکلوانے آئے شہری کے شک نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔  شہری کی اطلاع پر حساس ادارے حرکت میں آ گئے اور مشین سے لگی چپ برآمد کر کے قبضے میں لے لی ۔

کارروائی کے دوران اے ٹی ایم بوتھ کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی تحویل میں لے لی گئی جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔