Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی اور حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 تک محدود

کراچی اور حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 تک محدود
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے تک محدود کردیں۔

سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی میں کاروبار جمعہ اور اتوار، حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کو بند رہے گا۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تاجربرادری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کراچی اور حیدرآباد میں بھی کاروبار رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔

تاجروں نے نئی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کاروباری مراکز رات آٹھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا، ٹائم فریم دس بجے تک کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔