Saturday, July 27, 2024

کراچی : اورنگی ٹاون میں مکان سے 3بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی : اورنگی ٹاون میں مکان سے 3بچوں کی لاشیں برآمد
April 19, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں مکان سے3بچوں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو گلاگھونٹ کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور لاشیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ بچوں کی شناخت آٹھ سالہ مریم‘ چھ سالہ نمرہ اور چار سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق تینوں بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دے رہا ہے۔