Tuesday, November 29, 2022

کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ایک اور بجلی کی پی ایم ٹی گر گئی

کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ایک اور بجلی کی پی ایم ٹی گر گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ایک اور بجلی کی پی ایم ٹی گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پی ایم ٹی گرنے سے شہری عاصم زخمی ہو گیا۔ شہری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حادثہ کے الیکٹرک کی غفلت کے سبب پیش آیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ زخمی شہری کوعدم سہولیات کی بنا پر عباسی شہید اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔