Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں بے دردی سے قتل کئے گئے تین بچوں کی نمازجنازہ ادا

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں بے دردی سے قتل کئے گئے تین بچوں کی نمازجنازہ ادا
April 21, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بےدردی سےقتل کئےگئےتین بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی  غم سےنڈھال  ماں اور بہن انصاف کی دہائیاں دے رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اورنگی ٹاؤن دس نمبر یہ جنازہ ادا کیا گیا ان معصوموں کا جنہیں سفاک قاتل نے موت کے گھاٹ اتار دیا  دکھی خاندان کا غم بانٹنے کے لیے اہل محلہ کی بڑی تعداد شریک تھی غمزدہ ماں اور بہن دہائیاں دے رہی ہیں ۔ غمزدہ والد کاکہناہے وہ دکان پر تھا اور یہ واقعہ ہوا۔ دلخراش سانحے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کرلیاگیا جس میں  قتل اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسکول انتظامیہ نےبچوں کےقتل پرشدیدرنج وغم کااظہارکیااوراسکول میں تین روزہ سوگ منانےکااعلان کردیا۔