Thursday, December 1, 2022

کراچی : اورنج لائن بس منصوبے کا پی سی ون منظور

کراچی : اورنج لائن بس منصوبے کا پی سی ون منظور
  کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصو بہ کے پی سی ون کی منظور ی دے دی اورنج لائن منصوبے پر دو ارب پینتیس کروڑ روپے خرچ آئیگا۔ تفصیلات کےمطابق کمشنر کراچی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اورنج لائن بس سروس منصوبے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصو بہ کے پی سی ون کی منظور ی دے دی ہے۔ جس پر 5 نومبر سے کام کا آغا ز ہوگا ، اورنج لائن بس منصوبہ شہر میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت شروع ہونا والا اہم منصوبہ ہے۔ منصوبے پر دو ارب پینتیس کروڑ روپےکا خرچہ ہوگا ۔ بس منصوبہ چار اعشاریہ سات کلومیڑ طویل ہوگا بس اورنگی سے براستہ قصبہ ،پیرآباد ،نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد سے گزرے گی۔