Friday, September 20, 2024

کراچی ، انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے خود کشی کر لی

کراچی ، انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے خود کشی کر لی
February 20, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے خودکشی کر لی ، زریاب کے والد کا کہنا ہے کہ کوچز کے رویے کی وجہ سے ان کا بیٹا شدید ذہنی دباؤ میں تھا ، انہوں نے اپیل کی کہ کوچز بچوں کے ساتھ رویہ درست کریں تاکہ کسی اور کا بچہ یہ قدم نہ اٹھائے ۔

زریاب سابق قومی کرکٹر عامرحنیف کا بیٹا تھا اور خود بھی کھیل کے میدان میں ملک کی نمائندگی کرناچاہتاتھا۔

زریاب کے والد کاکہناہے کچھ دنوں سے ان کے بیٹےپربہت دباوتھا ، انہوں نے اپیل کی انتظامیہ اپنارویہ ٹھیک کرئے تاکہ کسی اورکالخت جگر  یہ قدم نہ اٹھائے۔

پولیس نےنوجوان کرکٹر کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔