Tuesday, October 4, 2022

کراچی: انچولی کی رہائشی عمارت میں دراڑیں، گرانے کا فیصلہ آج ہو گا

کراچی: انچولی کی رہائشی عمارت میں دراڑیں، گرانے کا فیصلہ آج ہو گا

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے انچولی میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ مکینوں نے عمارت کو خالی کر دیا۔ عمارت گرانے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔
انچولی بلاک 18 میں چار منزلہ رہائشی عمارت کے گراونڈ فلور پر دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا اسی دوران عمارت کے ایک حصے میں دراڑیں پڑ گئیں۔
عمارت گرنے کے خطرات پر تمام مکینوں نے اسے خالی کر دیا جبکہ ساتھ والی عمارتیں بھی خالی کرا لیں گئیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے جبکہ ٹرک اور دیگر سامان بھی منگوا لیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق 30 سال پرانی عمارت کو گرانے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔