کراچی : انسداد پولیومہم کل سے شروع ہوگی

کراچی(92نیوز)انسداد پولیو مہم کراچی میں پیر سے شروع ہوگی ۔ مہم کے دوران پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ شہر کی 99 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی ۔ چار روز جاری رہنے والی مہم کے دوران پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ شہر کی 99 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی ۔