Saturday, July 27, 2024

کراچی : انسداد دہشتگردی کی 10عدالتوں کو رواں سال ستمبر تک سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی : انسداد دہشتگردی کی 10عدالتوں کو رواں سال ستمبر تک سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
July 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی دس عدالتوں کو رواں سال ستمبر تک سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،محکمہ داخلہ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تبدیلی کی ہدایت بھی کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے جج، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں کراچی سینٹرل جیل میں اے ٹی سی عدالتوں کی تعمیر اور زیرالتواء مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی دس عدالتیں رواں سال ستمبر تک کراچی سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نےکہا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری غیرقانونی ہے، محکمہ داخلہ سندھ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تبدیل یقینی بنائے۔اجلاس میں کندھکوٹ، خیرپور، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز سمیت اندرون سندھ کی سات عدالتوں کی تعمیرات اور تزئین وآرائش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔