کراچی انتظامیہ کی درخواست پرپاک فوج بارش سے متاثرہ علاقوں میں مددکے لیے پہنچ گئی

کراچی (92 نیوز) حالت امن ہویاجنگ پاک فوج عوام کی مددکے لیے ہمیشہ تیاررہتی ہے ۔کراچی انتظامیہ کی درخواست پرپاک فوج نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مددکے لیے پہنچ گئی۔
کراچی کے شہریوں کوبارش کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیےپاک آرمی بحریہ اورپاکستان رینجرزکے جوان سڑکوں پرآگئے۔
عائشہ منزل، سہراب گوٹھ، غریب آباد انڈر پاس سمیت سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج اوررینجرزکے جوان بھی نکاسی آب کے کام میں لگے رہے۔
کراچی میں بارش کےبعد سب سے زیادہ متاثرہونیوالے علاقے سعدی ٹاون میں بھی آرمی کے جوان ہیوی مشینری کے ہمراہ امدادی کاموں میں جت گئے. چیف اسٹاف آفیسرکموڈوراحمدندیم بخاری نے میئرکراچی وسیم اخترکے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورصورتحال کاجائزہ لیا۔
پاک بحریہ نے اپنی غوطہ خورٹیموں کوامدادی کاموں کے لیے سرجانی اورڈی فلڈنگ کے لیے سہراب گوٹھ روانہ کردیاہے۔۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانابھی تقسیم کیاگیا۔