کراچی (92 نیوز) کراچی انتظامیہ نے کڈنی ہل پارک میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ 21 مارچ کو کڈنی ہل پارک میں تجاوزات گرانے کا آغاز ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ڈی جی رینجرز سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھ کر آپریشن کے لیے تعاون کی درخواست کر دی۔ سپریم کورٹ کے آڈر پر کڈنی ہل پارک کی زمین واگزار کرائی جائے گی۔ آپریشن کے لیے پولیس اہلکاروں کی نفری کی درخواست ہے۔ آپریشن کی نگرانی سینیئر ڈائیریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی کریں گے۔