Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : انتخابی مہم کے دوران ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا

کراچی : انتخابی مہم کے دوران ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا
April 5, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں حلقہ پی ایس ایک سو پندرہ کی انتخابی مہم کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور ایم کیوایم حقیقی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا ۔ تصادم کے دوران ایک انتخابی دفتر بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سےصوبائی اسمبلی کے حلقے کے لیے جاری ضمنی انتخابی مہم  میں تیزی کے ساتھ ساتھ  پرتشدد واقعات بھی شدت اختیار کرنے لگے ۔ حلقہ پی ایس ایک سو پندرہ پر ایم کیوایم نے ریلی نکالی توایم کیوایم حقیقی سے تصادم ہوگیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم حقیقی کے کارکنوں نے نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کی جبکہ  ہنگامہ آرائی میں پارٹی دفتر کو اگ لگادی گئی۔ ایم کیوایم کی ریلی میں شریک ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کو مشتعل ہونے سے روکا  واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچی جس کے بعد صورتحال پر قابو پایا جاسکا  ۔