Tuesday, September 27, 2022

کراچی انتخابات کیلئے شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

کراچی انتخابات کیلئے شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے انتخابی دنگل کیلئے نئے اتحاد کی تیاریاں جاری ہیں ، شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ کراچی سے مسلم لیگ ن کی سیٹوں کیلئے  ایم کیو ایم ، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے سے رابطے کئے جائیں گے ، سابق وزیرتعلیم  پنجاب رانا مشہود کو رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اس بار پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ خصوصاً کراچی  کو بھی فوکس کیا گیا ہے ۔