Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کی زیرقیادت بچوں کی کرپشن کے خلاف ریلی

کراچی : امیر جماعت اسلامی کی زیرقیادت بچوں کی کرپشن کے خلاف ریلی
May 23, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں امیرجماعت اسلامی کی زیر قیادت بچوں نے کرپشن کے خلاف ریلی نکالی، سراج الحق کہتے ہیں کہ جن سیاستدانوں کے نام لیکس میں آئے ہیں وہ اس وقت تک سرکاری عہدے چھوڑ دیں جب تک کمیشن ان کا فیصلہ نہ کردے ملک کو کرپشن سے پاک کر نے کا وقت آگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کی زیر قیادت اسلامیہ کالج سے مزار قائدتک بچوں نے کرپشن کے خلاف ریلی نکالی ۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  سیاستدان ٹیکس چوری اور آف شور کمپنیاں بنانے پر توبہ کریں اورعوام سے معافی مانگیں  اور سرکاری منصب چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا  اب فیصلے کا وقت آگیا ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  کرپشن فری پاکستان مہم کے لیے جلد ٹرین مارچ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔