Saturday, July 27, 2024

کراچی : امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنےپر نوجوان طالبعلم نے خود کو آگ لگالی

کراچی : امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنےپر نوجوان طالبعلم نے خود کو آگ لگالی
April 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کی نجی جامعہ میں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان طالبعلم نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی عبدالباسط نے خودسوزی نہیں کی اسے جلایا گیا ،امتحان میں تاخیر سے پہنچا،پرچے میں بیٹھنے کے لئے پیسے مانگے گئے۔ تفصیلات کےمطابق انصاف کی دہائیاں دیتی یہ ماں ہے ،، میڈیکل کے نوجوان طالب علم عبدالباسط کی ،، جس نے مبینہ طور پرامتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر خود سوزی کی۔ عبدلباسط کے بھائی کا کہنا ہے کہ یہ خودسوزی نہیں قتل ہے  اس کے بھائی سے یونیورسٹی ملازم ندیم نے امتحان میں بٹھانے کے بدلے رشوت مانگی تھی  اگر اس کے بھائی نے خود کو آگ لگائی تھی تو کسی نے اسے بچایا کیوں نہیں ۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عبد الباسط کی حالت تشویشناک تھی  اس کا جسم 86 فیصد جلا ہوا تھا ہرممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا ۔ دوسری جانب گورنر سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔