Saturday, September 24, 2022

کراچی : امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ,بچہ جاں بحق 17 افراد زخمی

کراچی : امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ,بچہ جاں بحق  17 افراد زخمی
کراچی(92نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کیپٹیل فائیو امام بارگاہ کے قریب ہوا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔  دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے سر چ آپریشن شروع کردیا ہے۔