Saturday, March 2, 2024

کراچی ، اسکول کے طلبہ قبضہ مافیا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

کراچی ، اسکول کے طلبہ قبضہ مافیا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قبضہ مافیا کا مستقبل کے معماروں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ شروع ہو گیا۔ جہانگیر روڈ پر ڈی ایم سی گرلز اینڈ بوائز سکینڈری اسکول پر بھی قبضہ جمالیا۔ اسکول کے طلبہ قبضہ مافیا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ کراچی میں قبضہ مافیا کی دادا گیری، رفاعی اور رہائشی پلاٹوں کے بعد تدریسی ادارے کو بھی نہ بخشا۔ جہانگیر روڈ پر ڈی ایم سی گرلز اینڈ بوائز سکینڈری اسکول کے طلبا سراپا احتجاج بن گئے۔ کراچی پریس کلب پر طلبا کے ساتھ احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ بلڈر مافیا نے اسکول کو رنگ کرواکر تالا لگا دیا ہے۔ طالب علم کہتے ہیں ہمارے مستبقل کے ساتھ نہ کھیلا جائے، اعلیٰ حکام اسکول واگزار کروائیں۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے سٹی کورٹ میں قبضہ مافیا کے خلاف پیٹیشن بھی دائر کروائی گئی ہے۔