Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: اسپیشل برانچ کی کارروائی، تین غیرملکی گرفتار

کراچی: اسپیشل برانچ کی کارروائی، تین غیرملکی گرفتار
December 17, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں اسپیشل برانچ اور پولیس کی کارروائیوں میں تین غیرملکی باشندوں سمیت قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹریفک حادثے میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ نے ساوتھ زون کےعلاقے سے دو افغانی اور ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرکے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات تحویل میں لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی تینوں افراد 2015 میں ویزہ لے کر پاکستان آئے تھے تاہم ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں ہی مقیم تھے۔ اس دوران قانون سے بچنے کےلئے ملزمان نے روپوشی اختیار کر لی تھی۔ نیوکراچی پولیس نے اپنے مالک کو قتل کرنے والے ڈرائیور عمران عرف مانا کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے اپنی بیوی کو چھیڑ چھاڑ کرنے پر مقتول مزمل شیخ کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے 65 سالہ نفیسہ بیگم ہلاک ہو گئیں۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔