کراچی : اسلحہ لائسنس کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ ،سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کےلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےجبکہ سندھ حکومت نے بائیو میٹرک نظام کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ۔
واضح رہے کہ اس نظام کے تحت اسلحہ ڈیلرز بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر اسلحہ فروخت نہیں کر سکیں گے۔