Saturday, July 27, 2024

کراچی : ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے سترفیصد تک اضافہ

کراچی : ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے سترفیصد تک اضافہ
February 11, 2016
کراچی(92نیوز)مریضوں کی پریشانی میں  مزید اضافہ ہوگیا مختلف امراض کی ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے ستر فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے غریب عوام پر میڈیسن بم گرا دیا گیا ہول سیل مارکیٹ میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے ستر فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ نزلہ ، زکام، کھانسی، جیسی عام بیماریوں  اور ہارٹ ، بلڈ پریشر ، ٹی بی دماغی امراض اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیلر کیمسٹ پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو کے مطابق ان ادویات میں  بروفن ڈسپرین ، پیناڈول، موسیگار، کالسن، کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی انٹی بائیو ٹک  ادویہ بھی شامل ہیں۔ پیناڈول کا پتہ دو روپے اضافے کے بعد بارہ روپے کا ہوگیا بروفن چار سو ایم جی کے پیکٹ کی ریٹیل قیمت 445سے بڑھ کر 600 ڈسپرین کی ہول سیل قیمت 600 سو سے بڑھ کر 740پینا ڈول کی 180 سے بڑھ کر 240روپے  کردی گئی۔ جبکہ مارکیٹ سے ٹی بی اور دماغی امراض کی ادویات شارٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ستر فیصد تک مہنگی بھی کردی گئی ہیں۔ ادویات کی ان قیمتیں میں اضافے کا اندازہ جمعرات کے روزمختلف کمپنیوں کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کے بعد دیکھنے میں آیا۔