Thursday, December 8, 2022

کراچی : اداکارہ وینا ملک شوہر کے ہمراہ جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں

کراچی : اداکارہ وینا ملک شوہر کے ہمراہ جامعہ بنوریہ پہنچ گئیں
کراچی(92نیوز)اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے  ہمراہ جامعہ بنوریہ پہنچ گئی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد بشیر خان خٹک کے ہمراہ  جامعہ بنوریہ کا دورہ کیا ہے ۔ جامعہ بنوریہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنائیں گی ۔ ان کا کہنا تھاجب سے دین کی راہ پر آئی ہوں میری تو دنیا ہی بدل گئی ہے وہ جب بھی لڑکھڑاتی ہیں ہیں تو علمائے کرام سے ملتی ہیں ۔ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ انکی بیٹی اور بیٹا جامعہ بنوریہ میں تعلیم حاصل کریں ۔