Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو نجی اسپتال سے علاج کرانے کی اجازت

کراچی: احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو نجی اسپتال سے علاج کرانے کی اجازت
April 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نجی اسپتال میں علاج معالجے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذاتی حیثیت میں نجی اسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نجی اسپتال میں علاج معالجے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذاتی حیثیت میں نجی اسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت میں دلائل دیئے کہ اس کے ملزم ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کی یادداشت کمزور ہو رہی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے عاصم حسین کو ذہنی فزیوتھراپی کی تجویز دی ہے۔ جے پی ایم سی میں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں، جہاں سہولت میسر ہے اس اسپتال سے علاج کروایا جائے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ نے سفارش کی ہے اور جے پی ایم سی میں یہ سہولیات میسر نہیں تو جو عدالت فیصلہ کرے گی، منظور ہو گا جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ذاتی حیثیت میں نجی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دے دی۔ ادھر دہشتگردوں کے علاج اور سہولت کاری کے کیس میں ڈاکٹر عاصم کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو اٹھارہ اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔