Monday, January 30, 2023

کراچی ، اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران تین دہشتگرد ہلاک

کراچی ، اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران تین دہشتگرد ہلاک
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ کراچی میں محرم الحرام سے پہلے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اتحاد ٹاؤن میں اے وی سی سی اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی ہوئی جس میں تین امن دشمن ٹھکانے لگا دیئے گئے۔ گزشتہ رات اے وی سی سی اور حساس اداروں نے دہشتگردوں کی اتحاد ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مارا ۔ دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی وار میں تین امن دشمن شدید زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچتے ہی ہلاک ہو گئے۔ کامیاب کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 26 کلو وزنی  خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔