کراچی (92 نیوز) کراچی اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر کریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے، افغانستان سے کراچی پہنچے۔
ادھر گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم پکڑ لئے۔