Saturday, July 27, 2024

کراچی ائیرپورٹ تشدد کیس،مسافر کا نشے میں ہونے کا اعتراف

کراچی ائیرپورٹ تشدد کیس،مسافر کا نشے میں ہونے کا اعتراف
July 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی ایئرپورٹ پر  تشدد کے معاملے پر تشدد کا شکار مسافر نے نشے کی حالت میں آؤٹ آف کنٹرول ہونے کا اعتراف کرلیا، سی اے اے افسر کے مطابق مسافروں اور اہلکاروں سے بدتمیزی پر مسافر کی پٹائی ہوئی، ادھر ایف آئی اے امیگریشن نے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ چینل 92 نیوز نے مسافر کا بیان حاصل کرلیا، جس میں نشے کی حالت میں آوٹ آف کنٹرول ہونے کا اعتراف کرلیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ کچھ غلطی کی  ہوگی تو مجھ پر ہاتھ اٹھایا گیا، جہاز سے اترنے کے بعد یاد نہیں میں نے کیا کیا۔ ادھر سی اے اے کے ایک افسر نے بتایا کہ نوجوان ائرپورٹ پر اہلکاروں اور خواتین مسافروں سے بدتمیزی کررہا تھا،نوجوان ہوش میں نہیں تھا، حملہ بھی کررہا تھا۔ دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر یونس چانڈیو نے بیانات کی روشنی میں باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے۔