Saturday, July 27, 2024

کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں : کور کمانڈر کراچی

کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں : کور کمانڈر کراچی
February 4, 2016
کراچی (92نیوز) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کہنا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ آپریشن رفتار کی قید سے آزاد ہے۔ رینجرز کا کراچی میں امن بحال کرنے میں مرکزی کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ رینجرز کا کراچی میں امن بحال کرنے میں مرکزی کردار ہے۔ پاکستان رینجرز صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے اور یہ صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں‘ آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاس آو¿ٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور شہداءکے ورثاءسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس فورس کی کامیابیوں کا سہرا اس کے افسران ، عہدیداران اور جوانوں کے سر ہے۔