Wednesday, September 28, 2022

کراچی آپریشن کا مقصدکسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں :نوازشریف

کراچی آپریشن کا مقصدکسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں :نوازشریف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کر اچی آپریشن کا مقصد کسی ایک سیاسی جماعت کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن محاذ آرائی کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی، ماضی سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ  امن کی بحالی آپریشن تک جاری رہے گا، شہر میں امن کی بحالی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ پہلے ہی بہت زیادہ نقصان اُٹھا چکے ہیں۔