کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہونے پر ایم کیو ایم استعفے واپس لینے پر رضامند ہے: وزیراعظم نوازشریف سے فضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد (92نیوز) مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بتایا ہے کہ کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم استعفے واپس لینے پر رضا مند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دورہ کراچی اور ایم کیوا یم کے استعفوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات ہیں اور اگرحکومت متحدہ قومی موومنت کے تحفظات دور کرے تو وہ استعفے واپس لے سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔