Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی آپریشن سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے : واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

کراچی آپریشن سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے : واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ
July 30, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ قتل کے واقعات میں گزشتہ برسوں کی نسبت پچاس فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ہونے والے رینجرز آپریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اس آپریشن نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہت بہتر کردیا ہے جس سے کراچی میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آرہی ہے۔ ماضی کی نسبت آج کا کراچی زیادہ محفوظ دکھائی دے رہا ہے۔ دوہزار چودہ میں اٹھارہ سو تئیس ہلاکتیں ہوئیں جو دوہزار تیرہ سے ایک ہزار کم تھیں۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پانچ سو ایک افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔