Sunday, October 2, 2022

کراچی آپریشن حکومتوں کے عدم استحکام کی وجہ سے ناکام ہوئے:شعیب سڈل

کراچی آپریشن حکومتوں کے عدم استحکام کی وجہ سے ناکام ہوئے:شعیب سڈل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی آپریشن حکومتوں کے عدم استحکام کے باعث ناکام ہوئے۔ اسلام آباد میں یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہونے والا آپریشن کامیاب تھا۔ اس آپریشن کی قیادت پولیس نے کی تھی اور پولیس کو سیاست سے پاک کیا گیا تھا۔ شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے لوگوں کو پکڑنے کی بجائے نظام کو مؤثر بنانےکی ضروت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف لوکل باڈیز الیکشن سے کراچی کے حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔