Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی آپریشن جاری رہےگا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی آپریشن جاری رہےگا: وزیراعلیٰ سندھ
December 10, 2016

کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ کامیابی اس وقت ہو گی جب اسے مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں کراچی کے لئیے سو ملین گیلن پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن کراچی آپریشن جاری رہے گا جب تک آپریشن کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز کے واقعات کو کنٹرول کرلیا گیا، کچھ لوگ شرارت کرنا چاہتے تھے جن پر قابو کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہٹا کر میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔