Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : آل پاکستان ٹینکرایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پردودھڑے بن گئے

کراچی : آل پاکستان ٹینکرایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پردودھڑے بن گئے
July 24, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی سمیت ملک بھرمیں آل پاکستان ٹینکرایسوسی ایشن کی ہڑتال کے معاملے پردودھڑے بن گئے ۔آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں ایک مرتبہ پھرآئل ٹینکرایسوسی ایشن  کی ہڑتال، آئل ٹینکرزکی نمائندہ تنظیمیں دودھڑوں میں بٹ گئیں ، آئل کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے آل پاکستان ٹینکرایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔ آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے بارہ مطالبات کی منظوری تک ملک بھرمیں غیرمعینہ مدت کے لیے تیل کی سپلائی بندکرنیکااعلان کیاتھا۔

آل پاکستان ٹینکرکنٹریکٹرایسوسی ایشن  کے رہنماسلمان ترین کاکہناتھاکہ اوگراکی تمام پابندیوں پرفوری عمل درآمدنہیں ہوسکتا ۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں احمدپورشرقیہ کے واقعے کےبعد ملک میں تیل کی ترسیل جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ ملکی موجودہ صورتحال میں ہڑتال سے اجتناب کیاجائےدوسری جانب  ترجمان پی ایس اوکاکہناہے کہ ملک بھرکے تمام پیٹرول پمپس پرایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق ہے پی ایس کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کاتسلی بخش ذخیرہ  موجودہے۔