Tuesday, February 7, 2023

کراچی : آئیڈیا ز 2016 نمائش کا آج آخری دن ، مختلف سیاسی رہنماؤں کا دورہ

کراچی : آئیڈیا ز 2016 نمائش کا آج آخری دن ، مختلف سیاسی رہنماؤں کا دورہ

 کراچی(92نیوز)کراچی میں جاری آئیڈیاز 2016 نمائش کے آخری روز مختلف سیاسی رہنماؤں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں نے بھی دورہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق آئیڈیاز 2016 نمائش کے آخری روز مختلف سیاسی اور قانون نافذ کرنے والے افسران کی آمد کا سلسلہ جاری نمائش کے آخری اور تیسرے روز وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نمائش کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کی بدولت سڑکیں بنائی گئیں  اس منصوبے سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی نمائش کا دورہ کیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش میں ایچ آئی ٹی سے سندھ پولیس نے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اے ڈی خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہاہے جدید اسلحے کی کامیاب نمائش دیکھ کر خواشی ہوئی ۔