Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، 92 نیوز کے سینئر کامرس رپورٹر ’’رومیل کینتھ ‘‘انتقال کر گئے

کراچی ، 92 نیوز کے سینئر کامرس رپورٹر ’’رومیل کینتھ ‘‘انتقال کر گئے
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نائنٹی ٹونیوز کے سینئر کامرس رپورٹر رومیل کینتھ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ رومیل کینتھ  کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بہت ہمت سے موذی مرض کامقابلہ کیا۔ سینئر کامرس رپورٹر رومیل کینتھ تین برس پہلے نائنٹی ٹونیوز سے وابستہ ہوئے۔ آفس ہو یا دوستوں کی محفل دلچسپ جملوں سے سب کو ہنستے۔ چند برس پہلے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا تو ہمت نہ ہاری۔ بہت ہمت اور بہادری سے مرض کا مقابلہ کیا۔ رومیل اتنے باہمت تھے کہ تین دن پہلے کراچی پریس کلب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے وہیل چیئر پر پہنچے۔ مشکل وقت میں ان کے اہلخانہ بھی ہردم ان کےساتھ کھڑے دیکھائی دیئے۔ بالخصوص ان  اہلیہ نے  رومیل  کی بہت خدمت کی۔ رومیل کی آخری رسومات تین جنوری کو سینڑل بروکس میموریل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں نائنٹی ٹونیوز رومیل کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔