Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، یوم آزادی کے موقع پر کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد

کراچی ، یوم آزادی کے موقع پر کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد
August 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر کشتی رانی کے مقابلے ہوئے، ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں ریلی بھی نکالی اس موقع پر  ہرکشتی پر سبز ہلالی پرچم لہراتا رہا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے کھلے سمندرمیں  کشتی رانی کے مقابلے کروائے ،  منوڑہ سےشروع ہونے والی ریس  میں 20کشتیوں نے حصہ لیا۔ ریس میں شریک تمام کشتیوں نے جیت کےلئے خوب زورلگایا ، لیکن  جیت کاسہرا ماہی گیر زبیر کے نام رہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل کرنل عرفان صادق نے کہاکہ  آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہے۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں کشتیوں کی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں ماہی گیروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میری ٹائم سکیورٹی کے افسر کاکہنا تھاکہ  سمندر میں بھی آزادی کا جشن منارہے ہیں۔ شرکاء نے کشی ریلی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔